آٹھ انتہائی سستی بیوٹی ٹیکنیکس جن سے آپ مدد حاصل کرسکتے ہیں خواہ وہ آپ کی نظر میں ناقابل اعتماد ہوں

زیادہ تر لڑکیاں ہمیشہ اپنی ظاہری خوبصورتی پربہت زیادہ توجہ دیتی ہیں خاص طورپرکسی پارٹی وغیرہ میں جاتے

وقت یا کسی شادی وغیرہ کی تقریبات میں کیا آپ پیسے کی بڑی رقم خرچ کئے بغیر حیرت انگیز نظر آنا چاہتے ہیں

یہ مضمون صرف آپ کی ضرورت کو مد نظررکھتے ہوے بنایا گیا ہے

نرم ملائم جلد پر کشش چمک کے ساتھ

بیکنگ ایک میک اپ ٹیکنیک ہے اس سے جلد کو صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو بھی مٹایا جا سکتا ہےایسا کرنے کے لیے اچھی کوالٹی کا پاؤڈر لیجئیےاورسپنچ کی مدد سے اپنے چہرے پر لگائیں




سفید دانتوں کے ساتھ ایک خوبصورت مسکراہٹ

سفید دانت خوبصورت مسکراہٹ کا لازمی حصّہ ہےکافی مٹھائی چاۓ اور سگریٹ نوشی وغیرہ سے زیادہ تر دانت متاثر ہوتے ہیں لیکن خوشی کی بات یہ ہے کے آپ اپنے گھر ہی میں متاثرا دانتوں کی چمکدارسفیدی واپس لاسکتے ہیںکچھ چارکول کی گولیاں پیس کر اسکا پاؤڈر بنائیں اب اپنے ٹوتھ برش کو پانی میں ڈبوکرپھرپاؤڈ لگا کر اسے دانتوں پربرش کریں پانچ منٹ تک برش کرنے کے بعد دانتوں کوصاف پانی سے دھوئیں آپ فوری نتیجہ دیکھ کرحیران ہوں گے دو ہفتے مسلسل یہی طریقہ کار اپنائیں آپ دیکھیں گے کہ آپ کے دانتوں پر کوئی بھی داغ باقی نہیں رہے گا

خوبصورت ناخن

ناخن پالش سے آپ کے ناخنوں کی قدرتی رنگت چھپ جاتی ہے لیکن یاد رہے یہ مہنگا اور وقتی طریقہ کار ہے

اگرآپ چاہتے ہیں کے آپ کے ناخن قدرتی خوبصورتی کے ساتھ پرکشش رہیں اس کے لیے آپ کو کھانے کا سوڈا چاہیے ہوگا کھانے کا سوڈا ھمارے ناخنوں کے لیے بھی انتہائی اہم ہوتا ہے اس کے استعمال سے نا صرف ناخن کی رنگت خوبصورت ہوتی ہے بلکہ اس کے استعمال سے ناخنوں کے گرد کا حصّہ بھی نرم ملائم ہوجاتا ہےاس کے لیے دو چاۓ کے چمچ ہایئڈروجن اور ڈیڑھ چاۓ کا چمچ کھانے کا سوڈا چاہیے ہوگاتمام اجزاء کو ملائیں اب اس پیسٹ کو اپنے ناخنوں پر لگائیں اور پانچ منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو دھو لیں مطلوبہ نتیجہ حاصل کرنے کے لۓ آپ کو اس عمل کو دوبارہ (لیکن اگلے دن) کرنا ہوگا




پروٹوں کے درمیان جھریوں سے نمٹنے کے لیے ایک سستا اورآسان متبادل طریقہ

ممکن ہے آپ یہ طریقہ دیکھ کر حیران ہوں لیکن بہت سے لوگ اس سے مستفید ہوتے ہیں اگر آپ کے پروٹوں کے درمیان جھریاں ہیں اور آپ اس سے تنگ ہیں تو پریشن نہ ہوں جھریوں کو ٹیپ کی مدد سے اتاریں لیکن یاد رہے کے ٹیپ میڈیکل ہونی چاہیے

مضبوط اور صحت مند ناخن

یہاں بیشمار ایسے طریقے ہیں جن سے آپ اپنے ناخنوں کو صحت مند بنا سکتے ہیں مثال کے طور پر کاسٹر کا تیل آپ کے ناخنوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اور بادام کا تیل آپ کے ناخنوں کو مضبوط بناتا ہےاگر آپ کے ناخن کمزور ہیں توآپ لیمو کا بھی استعمال کرسکتے ہیں کم از کم دو ہفتے کے لیے ناخنوں پر لیمو کا رس استعمال کریں اور نتائج دیکھیں

اپنی آنکھوں کے تحت سیاہ حلقوں سے چھٹکارا حاصل کریں

ہم بات کر رہے ہیں آلو کی آلو کاٹ کر پیس لیں آلو کا رس فریج میں رکھ لیں جب ٹھنڈا ہوجاۓ تو نکال لیں اب تھوڑا سہ کاٹن لیں اور رس میں ڈبو دیں اور اپنی آنکھوں کے گرد لگائیں دو ہفتوں تک دوہرائیں اور نتائج دیکھیں




بخلوں کی جلد کو نرم ملائم بنانے کے لیے

اس میں آپ کوایک چمچ شہد اورایک چمچ پیسا ہوا چارکول چاہیے ہوگا تمام اجزاء کو مکس کریں اور اسے اپنے بغلوں میں لگائیں اور بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر گرم پانی سے دھولیں




پاؤں کی سوجن اب بھول جائیں

پاؤں کی سوجن کے قدرتی علاج کے لیے آپ کو تازہ اجملی، اس کی جڑ اور بلینڈر کی ضرورت ہوگی اس میں گرم پانی کی سترہ سیال آئس ڈالیں، اور اسے پوری راترہنے دیں اور صبح اس کو چھان کر اور دن میں تین ٹائم پیئں دو دن تک پھر مزید تین دن تک وقفہ کریں اس طریقہ کار کو آزمائیں آپ بہتر محسوس کریں گے

courtesy by Brightside