کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہنے والی کل 22 شخصیات کون ہیں؟

اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بھی عروج و زوال دیکھنے میں آتا ہے یہاں قیام پاکستان کے وقت قائد اعظم محمّد علی جناح نے بنیاد تو جمہوریت کی رکھی تھی لیکن بعد ازاں سیاست دانوں کی نا اہلی یا ڈکٹیٹرز کی من مانی کی وجہ سے کئی بار آئین کو توڑ کر مارشل لاء لگایا گیا بدقسمتی سے جمہوریت بہت کم عرصہ رہی ہے بہ نسبت ڈکٹیٹرشپ کے یہی وجہ ہے شاید کہ لوگوں نے جمہوریت کو آج تک سمجھا ہی نہیں کے جمہوریت میں اصل حکمرانی عوام کی ہوتی ہے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو 15 اگست 1947 سے لے کر آج تک کی جتنی شخصیات وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہی ہیں ان کا تعارف کروائیں گے

1

(1947-1951)لیاقت علی خان

١٤ اگست 1947 کو قائد اعظم محمّد علی جناح نے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلوایا اور لیاقت علی خان کو بطور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان تعینات کیا گیا یکم اکتوبر 1895 کو پنجاب کے علاقے ہریانہ کے ایک دین دار گھرانے میں پیدا ہوۓ اور 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں 56 سال کی عمر میں شہید ہوئے

2




(1951-1953)خواجہ ناظم دین

جولائی19/ 1895 کو مشرقی پاکستان )بنگلہ دیش( کے شہر ڈھاکہ میں پیدا ہوئے لیاقت علی خان کے بعد 1951 میں پاکستان کے دوسرے وزیراعظم منتخب ہوئے اور 1953 تک اس عہدے پر فائز رہے بعد ازاں 1964 میں 69 سال کی عمر میں مشرقی پاکستان کے شہر ڈھاکہ میں وفات پائی

3

(1953-1955)محمّد علی بوگرا

 مشرقی پاکستان میں 19 اکتوبر 1909 میں پیدا ہوئے 1953 سے 1955 تک پاکستان کے وزیراعظم رہے

اور بعد ازاں23 جنوری 1963 کو 54 سال کی عمرمیں مشرقی پاکستان کے شہر ڈھاکہ میں وفات پائی

4

(1955-1956)چوہدری محمّد علی

چوہدری محمّد علی 19 جولائی 1905 کو بھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے 12 اگست 1955 میں پاکستان کے وزیراعظم تعینات ہوئے اور 12 ستمبر 1956 میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے بعد ازاں 2 دسمبر 1980 میں کراچی کے ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 75 سال کی عمر میں وفات پائی

5




(1956-1957)حسین شہید سہروردی

بھارت کے شہر مدناپور میں 1892کو پیدا ہوئے بنیادی طور پر ان کا تعلق بھی بنگال سے تھا 12 ستمبر 1956 میں وزیراعظم تعینات ہوئے  اور 17 اکتوبر 1957 کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور بعد ازاں لبنان میں5 دسمبر 1963 کو 71 سال کی عمر میں وفات ہوئی

6

(1957-1957)ابراہیم اسمٰعیل چندریگر

آئی آئی چندریگر 17 اکتوبر 1957 کو پاکستان کے چھٹے وزیراعظم تعینات ہوئے اور 11 دسمبر 1957 کو ان کے خلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے انہیں برطرف کر دیا گیا یعنی انہوں نے تقریباً 66 دن پاکستان پر حکومت کی اور بعد ازاں 26 ستمبر 60 کو 63 سال کی عمر میں برطانیہ کے ایک اسپتال میں وفات پائی

7




(1957-1957)فریروز خان نون

پنجاب کے شہر سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ملک فیروز خان نون ٧ مئی ١٨٩٧ کو سرگودھا میں پیدا ہوئے

دسمبر کی ١٦ تاریخ ١٩٥٧ کو وزیراعظم تعینات ہوئے اور 8 اکتوبر 1958 میں جنرل ایوب خان نے ملک میں پہلا مارشل لاء لگا کر انہیں اور اس وقت کے صدر اسکندر مرزا کو برطرف کردیااور بعد ازاں 9 دسمبر 1970 کو 77 سال کی عمر میں اپنے آبائی گاؤں نورپور نون میں وفات پا گۓ

8

(1971-1971)نورالامین 

جنرل یحییٰ نے 1971 میں عام انتخابات کرواۓ اور 7 دسمبر 1971 میں نورالامین جن کا تعلق مغربی پاکستان سے تھا انہیں وزیراعظم بنایا بعد ازاں 20 دسمبر 1971 کو انہیں نائب صدر بناکر وزیراعظم کا عہدہ خالی کر دیا یعنی یہ واحد شخصیت تھے جو سب سے کم عرصہ تقریباً 13 دن وزیراعظم  رہے

9




(1973-1977)ذولفقارعلی بھٹو

صدر پاکستان ذولفقار علی بھٹو نے صدارت سے استعفیٰ دے کر 1973 میں وزارت عظمیٰ سمبھال لی اور سارے اختیارات وزیراعظم کو منتقل ہو گئے اور یوں وہ 1977 تک وزیر اعظم رہے اس کے بعد انہیں جنرل ضیاء الحق نے گرفتار کیا اور ملک میں پھر مارشل لاء لگ گیا 2 سال تک بھٹو کو قید رکھا گیا اور بلآخر اپریل کی ٤ تاریخ الالصبح انہیں 51سال کی عمر میں پھانسی دے دی گئی

10

(1985-1988)محمّد خان جونیجو

میر پور خاص کے علاقے سندھری میں 17اگست 1932 کو پیدا ہونے والے محمّد خان جونیجوکوجنرل ضیاء الحق نے 23 مارچ  1985 میں پیر پگاڑا سے مشاورت کے بعد وزیراعظم نامزد کردیا اور بعد ازاں 29 مئی 1988 میں ان کے خیلاف تحریک آدم اعتماد لائی گئی اور انہیں برطرف کر دیا گیا

11




(1988-1990)محترمہ بینظیربھٹو

بینظیر بھتو 1988 کے انتخابات میں اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں اور صرف 20 ماہ بعد اس وقت کے صدر پاکستان غلام اسحاق خان نے ان کی حکومت کو برطرف کر کے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی

12

(1990-1992) میاں نواز شریف

پاکستان میں 1990 کے عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والے میاں نواز شریف 6 نومبر 1990 کو پاکستان کے 12 ویں وزیر اعظم بنے اور بلآخر18 جولائی 1993 کو صدر غلام اسحاق خان نے نواز شریف کی حکومت بھی ختم کردی

13

(1993-1996)محترمہ بینظیربھٹو

بینظیر بھٹو 1993 کا الیکشن جیت کر دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئیں لیکن اس بار بھی تین سال سے زیادہ حکومت نہ چل سکی اور اس وقت کے صدر فاروق لغاری نے بینظیر کی حکومت ختم کردی

14

(1997-1999) میاں نواز شریف

نواز شریف نے انتخابات جیت کر 17 فروری 1997 کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا اور12 اکتوبر 1999 کو جنرل پرویز مشرف نے ان کی حکومت برطرف کر کے ملک میں تیسری بار مارشل لاء نافذ کر دیا

15

(2002-2004)میر ظفر اللہ خان

صدر جنرل پرویز مشرف نے  2002  میں اپنی صدارت میں الیکشن کرواۓ اور میر ظفر اللہ خان جمالی وزیراعظم منتخب کیے گئے اور 27 جون 2004 کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے

16




(2004) چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت حسین 30جون 2004 میں 50 دنوں کے لیے وزیراعظم تعینات ہوئے اور بعد ازاں 26 اگست 2004 کو مدّت پوری ہونے کے بعد انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا

17

(2004-2007)شوکت عزیز

شوکت عزیز 28 اگست 2004 کو 17 ویں وزیراعظم تعینات ہوئے اور 15 نومبر 2007 تک عہدے پر فائز رہے

18

(2008-2012)یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی 25 مارچ 2008 میں وزیراعظم منتخب ہوئے 19 جون 2012 میں انہیں سپریم کورٹ سے نہ اہل قرار دیا گیا

19

(2012-2013)راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف 22 جون 2012 سے 24 مارچ 2013 تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے

20

(2013-2017) میاں نواز شریف

نواز شریف 2013 کے عام انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے کے بعد تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے لیکن اس بار بھی وہ اپنی مدت پوری ہونے سے پہلے سپریم کورٹ آف پاکستان سے نا اہل قرار دیے گئے

21




(2017-2018)شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی 1 اگست 2012 سے 31 مئی 2018 تک پاکستان کے 21 ویں وزیراعظم رہے

22

عمران خان

(موجودہ  وزیراعظم  اسلامی جمہوریہ پاکستان)

عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے جوانی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے ہیں کرکٹ ورلڈکپ کے فاتح بھی رہے ہیں اور گزشتہ 22 سال سے سیاست میں تھے 2018 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں